پراپرٹی ٹیکس میں معافی سے لاکھوں لوگ مستفید

پراپرٹی ٹیکس میں معافی سے لاکھوں لوگ مستفید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: کرونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں معافی سے 8 لاکھ پراپرٹی مالکان مستفیدہوئے۔ پراپرٹی مالکان کا صرف رواں سال کا ٹیکس معاف پچھلے سالوں کاٹیکس وصول کیا جائے گا۔

کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کے دوران پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کےلیے معافی کا اعلان کیا تھا۔اسی حوالے سے محکمہ ایکسائزنے 8لاکھ ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی فہرستیں تیار کرلیں ہیں جو کہ اس فیصلہ سے مستفیدہوئے ہیں۔

ڈی جی ایکسائز چوہدری مسعودالحق کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ٹوٹل 20لاکھ پراپرٹی یونٹس ہیں جن کے مالکان سے ٹیکس وصول کیا جاتا اوراب تک ایکسائزنے 12لاکھ کے قریب مالکان سے ٹیکس وصول کرلیا تھا اور ہدف میں سے ٹیکس کا ستر فیصدحاصل کرلیا ہے جبکہ ٹیکس معافی سے محکمہ کوتین ارب سے زائد کا نقصان ہوگاجبکہ گزشتہ سالوں کے نادہندگان کو ٹیکس ادا کرنا پڑے اس میں معافی نہیں دی گئی صرف رواں سال کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔

محکمہ  ایکسائز کے نوٹیفیکیشن کے مطابق مشکل کی گھڑی میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا، محکمہ ایکسائز پنجاب کی طرف سے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ کورونا کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے اس سے پہلے تعمیراتی شعبےکیلئے پیکج کا اعلان کیا تھا، کنسٹرکشن کوانڈسٹری کادرجہ دیا، انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کوکھولنے سےمعیشت کاپہیہ چل سکتاہے، اس سال کنسٹرکشن میں پیسہ لگانےوالوں سے ذرائع آمدن کانہیں پوچھاجائےگا۔
وزیراعم نے کہا کہ سیمنٹ اور اسٹیل کے علاوہ تعمیرات سے منسلک دیگر شعبوں پر وِد ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے جبکہ صوبوں کے ساتھ مل کر سیلز ٹیکس کو بھی کم کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو پیکج دینے کا مقصد مزدور طبقے کو ریلیف دینا ہے، گھر بیچنے پرکیپٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا۔