ڈکیتی کی وارداتوں میں 15افراد قتل، رپورٹ

ڈکیتی کی وارداتوں میں 15افراد قتل، رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھوٹ مل گئی،بے رحم ڈاکو لوٹ مار کےدوران شہریوں پرفائرنگ کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے، دوران مزاحمت رواں سال سے مئی تک ڈاکوؤں نے 15 بیگناہ افراد کو موت کے گھاٹ اتارا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہےاور پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے مگر پولیس میں شامل کچھ کالی بھیڑیں ایسے درندوں کی پشت پناہی کررہیں ہیں جو کہ معاشرے کے لئے تباہی کا باعث بن رہے ہیں، سربراہ لاہور پولیس نےشہر میں ڈکیتی مزاحمت پرقتل اور زخمی کرنے والےایک سے زائد گروہوں کی تصدیق کردی۔ ڈکیتی پر ڈکیتی اور دران مزاحمت پر سرعام فائرنگ سے خوف وہراس پھیل چکا جبکہ ،شاہراہیں،گلیاں اورمحلےغیر محفوظ ہوگئے۔

شہرمیں جرائم پیشہ افراد گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ایسےسرگرم ہوئے کہ شہریوں کا مال محفوظ رہا اور نہ ہی جان۔ ڈکیتی کےدوران مزاحمت پررواں سال پندرہ افراد کو قتل کی گیا،ڈاکووں کی جارحانہ کارروائیاں لاک ڈاون کےدوران ہی شروع ہوئیں،ایک ماہ میں 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتارگیا،،خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے،کاروباری شخصیات سے لےکر عام راہ گیر تک سٹریٹ کریمنلزکی کارروائیوں سےمحفوظ نہیں۔

پولیس حکام نے شہر میں سرگرم ایک سےزائد گروہوں کی تصدیق کی ہے جو دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے شہریوں کو قتل اور زخمی کرچکے ہیں۔حکام کے مطابق پولیس کے آریشنز ونگ کی نفری11 ہزار7 سو 56 ہے،کوروناسکیورٹی سمیت دیگر امور میں پولیس کی مصروفیت جرائم پانے میں بڑی رکاوٹ ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں بڑھتے ہوئے کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے لاہور پولیس کے ایس پیز نے سر جوڑ لیے ،گزشتہ روز  اعلیٰ سطحی اجلاس والٹن ڈولفن ہیڈکوارٹر ز میں منقعد کیا گیا جس میں  رمضان  المبارک کے آخری عشرے میں ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ کی پٹرولنگ کے بارے میں بریفنگ  دی گئی۔

اجلاس کا ایجنڈتھانہ جات میں ڈولفن اور پی آر یو کی موثر پٹرولنگ کے حوالے سے مزید بہتری لانا تھا ۔ اس دوران شہر بھر کے کرائم سپاٹس و ہالٹنگ پوائنٹس زیر بحث آئے۔اجلاس میں ڈولفن سکواڈ ودیگر ڈویژنوں کے مشتر کہ پیٹرولنگ پلان کا جائزہ لیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer