فیشن انڈسٹری کی نامور ماڈل بھائی سمیت اغواء

فیشن انڈسٹری کی نامور ماڈل بھائی سمیت اغواء
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   سٹی 42 ( زین مدنی) فیشن انڈسٹری انڈسٹری سے آئے روز کوئی نہ کوئی ایسی خبر ضرور سننے کو ملتی ہے جس سے فیشن کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے۔ ایسی ہی ایک خبر اس وقت سامنے آئی جب فیشن کی رنگا رنگ دنیا کی نامور ماڈل سوزین خان کو ان کے بھائی سمیت اغواء کر لیا گیا۔ سوزین خان کی والدہ کا کہنا ہے کہ سوزین کے سابق شوہر عاطف نے انہیں اغواء کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیشن کی رنگا رنگ دنیا کی نامور ماڈل سوزین خان کو ان کے بھائی سمیت اغواء کر لیا گیا۔ ماڈل و اداکارہ سوزین خان کی والدہ نے اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سوزین خان کو ان کے سابق شوہر عاطف نے اغواء کیا ہے۔

انھوں نے اپنے میں مزید کہا کہ سوزین کی کچھ عرصہ قبل عاطف سے علیحدگی ہو گئی تھی لیکن عاطف اسے مختلف طریقوں سے دھمکیاں لگاتا تھا۔ سوزین خان کو سٹیٹ لائف سوسائٹی سے اغواء کیا گیا۔

واضح رہے کہ سوزین خان کے اغوا سے متعلق ابتدائی رپورٹ درج کروادی گئی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سوزین کی والدہ کی درخواست پر کارروائی کرے گی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ والدہ نے متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرانے کے لئے درخواست دے دی ہے۔ انھوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان سے داد رسی کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ ٹاپ ماڈل و اداکارہ سوزین خان کی شادی کراچی کے عاطف ڈان سے ہوئی تھی جو بعد ازاں طلاق پر ختم ہوئی۔ دونوں کے درمیان علیحدگی ہونے کے بعد مختلف معاملات پر کئی دنوں سے اختلافات چل تھے۔ انھی اختلافات کو اغوا کی وجہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer