دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) دہشت گردی کنٹرول کرنےکیلئے حکومت نےبڑا فیصلہ کرلیا، ڈی این اے ڈیٹا بیس بنانے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت نےدہشتگردی بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کے لئے اہم فیصلہ کرتے ہوئےڈی این اے کاڈیٹا بیس بنانےکی منظوری دےدی، ڈی این اےڈیٹا بیس پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری میں بنایا جائےگا، ڈی این اےڈیٹا بیس سےکسی بھی مجرم تک پہنچنے میں مدد ملےگئی،ڈاکٹرطاہر اشرف کاکہناتھاکہ ڈیٹا بیس پرابتدائی طور پر37کروڑ 70لاکھ کی لاگت آئے گی۔

ڈاکٹر طاہر اشرف کامزید کہناتھاکہ پنجاب فرانزک لیبارٹری میں ابتک 70ہزارافراد کےڈی این اے سیمپل موجودہیں ڈیٹا بیس سےمجرموں کےرشتےدارکےڈی این اےسےبھی مجرم کاسراغ لگایاجاسکےگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer