پانی ضائع کرنیوالےشہری ہو جائیں ہوشیار

 پانی ضائع کرنیوالےشہری ہو جائیں ہوشیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) واسا نے پانی ضائع کرنے والوں کے خلاف پانچ سو کی بجائے ہزار روپے چالان کے فیصلے پر عملدرامد شروع کردیا۔

واٹر کمیشن کے فیصلے کے مطابق آج سے ہزار روپے کے حساب سے چالان کیا جائے گا، واسا نے شہریوں کو پانی کے ضیاع پر ایک ہزار روپے کےچالان کرناشروع کردیئے ہیں، گھروں سے باہر ریمپ ، تھڑے دھونے اور گاڑیاں دھونے والوں کو ڈولفن فورس کی نشاندہی پر جرمانے کئے جارہے ہیں، جوبلی ٹاؤن ، بحریہ ٹاؤن ، ٹھوکر نیاز بیگ پر جرمانے کئے گئے۔

ایم ڈی واسا سیدزاہدعزیزکاکہناتھاکہ پانی کاضیاع کرنے والوں کےخلاف کارروائی کاعمل تیزکیاگیاہےاورجرمانوں میں اضافہ کیا گیا ہے، انہوں نےعملے کو چالان کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتنے کی ہدایت کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer