ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ مجلس عمل کا آج مینار پاکستان پر جلسہ، ٹریفک پلان جاری

متحدہ مجلس عمل کا آج مینار پاکستان پر جلسہ، ٹریفک پلان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیشہ خان )گریٹر اقبال پار ک میں متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے)  آج سیاسی طاقت کا مظاہر ہ کرے گی، جس کیلئے مینار پاکستان میں پنڈال سج گیا،  200فٹ لمبا اور 60فٹ چوڑا سٹیج تیار کر لیا گیا کرسیاں لگ گئیں، پولیس کی جانب سے  سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، مولانا فضل الرحمان جلسے سے خطاب کریں گے۔

دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس نے مینار پاکستان پر متحدہ مجلس عمل کے جلسے کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا ، ٹریفک پلان کے مطابق جلسہ گاہ پر 2 ایس پیز، 11 ڈی ایس پیز، 44 سینئر ٹریفک وارڈنز اور 71 پٹرولنگ افسران سمیت 700 ٹریفک وارڈنز مختلف شاہراہوں پر تعینات کیے جارہے ہیں، جو شرکاء کے علاوہ راہ گیروں کی رہنمائی بھی کریں گے، جلسے میں شرکت کرنے والوں کیلئے چھ مقامات پر پارکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں، جن میں گریٹر اقبال پارک، مولانا احمد علی روڈ، داتا نگر پھاٹک اور ناصر باغ شامل ہیں۔

سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق وارڈنز ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے فوک لفٹرز کا استعمال بھی کریں گے جبکہ حالات اور ٹریفک کے دباؤ کے مطابق پلان میں تبدیلی کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا تھا کہ ایم ایم اے دینی طبقوں کے لیے ہوا کا تازہ جھونکا اور مینار پاکستان پر تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔سیاست اور ریاست میں تصادم ہے، دینی جماعتوں کے اتحاد کا جلسہ سیاست میں توازن پیدا کرے گا ۔ مینار پاکستان میں انتخابی حکمت عملی کا اعلان، رمضان المبارک میں عوامی رابطہ مہم اور ملک گیر جلسوں کا اعلان کیا جائے گا۔ 

Sughra Afzal

Content Writer