ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شرارت کی سیاست  نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے؛ گورنر سندھ نہال ہاشمی

شرارت کی سیاست  نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے؛ گورنر سندھ نہال ہاشمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:گورنر سندھ نہال ہاشمی نےکہا ہم سیاسی لوگ ہیں مل بیٹھ کر مسائل کو حل کریں گے۔وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ اسکیم دائرہ وسیع کریں گے۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی  کی مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہماری پارٹی کا پورا  پروگرام ہے.سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے.ہمارے آباؤ اجداد نے بہت قربانیاں دی ہیں.ہم سیاسی لوگ ہیں مل بیٹھ کر مسائل کو حل کریں گے۔

ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں .ہم ان کو پہلے بھی مناتے رہے ہیں.میرے آنے سے پہلے گورنر سندھ اپنے پروگرام سمیٹ چکے ہیں.ہم سندھ میں بڑے پیمانے لیپ ٹاپ دے چکے ہیں.وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ اسکیم دائرہ وسیع کریں گے۔
نہال ہاشمی نے کہا ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ۔جب میں پہنچا ہو تو راشن وغیرہ وہ سب پہلے سے سمیٹ چکے ہیں ۔سندھ میں 20 ہزار لیپ ٹاپ دیں گے۔وفاق کے ادارے فعال ہونگے مریم نواز کے نقشے  قدم پر چلیں گے ۔سیاسی مسائل کو مل کر حل کریں گے۔ 
نہال ہاشمی  نے کہا شرارت کی سیاست  نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے۔ایمانداری اور خلوص سے خدمت کی جائے تو نواز شریف جیسا نتیجہ نکلتا ہے ۔آج کے دن سندھ کے لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ سیاسی جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے۔
 قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کی جدو جہد کی وجہ سے پاکستان معروض وجود میں آیا ۔آج جو مواقع ملے ہیں وہ بانی پاکستان کہ وجہ سے ملے ہیں ۔نواز شریف کی جرات مندانہ اقدام اور ذوالفقار کی وجہ سے آج پاکستان کے لوگ سر اٹھا کر چلتے ہیں ۔بہت عرصے بعد ٹھندی ہوائیں چل رہی ہیں ۔ادنی سے کارکن کو مقام دیا۔