ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایف ایس آئی : 68 جنگلی جانور اور پرندے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیے گئے

پی ایف ایس آئی : 68 جنگلی جانور اور پرندے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے 68 جنگلی جانور اور پرندے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران علی نے جانوروں اور پرندوں کی منتقلی کا عمل مکمل کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف نے موصول ہونے والے جانوروں اور پرندوں کو سفاری پارک منتقل کر دیا، جہاں انہیں بہتر دیکھ بھال اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔

 منتقلی میں ہرن، چکور، فاختہ اور نایاب نسل کے کبوتر کے علاوہ مور، تیتر اور دیگر پرندے بھی شامل تھے۔

یہ اقدام جنگلی حیات کے تحفظ اور نایاب جانوروں کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وائلڈ لائف رینجرز پنجاب نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی آن لائن سہولیات کے نظام میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے وائلڈ لائف سروسز کے لیے نیا پلیٹ فارم متعارف کرادیا۔

وائلڈ لائف رینجر کے مطابق اب وائلڈ لائف سے متعلق تمام آن لائن سروسز وائلڈ لائف پاس ایپ کے بجائے پنجاب حکومت کے'ای بز' آن لائن پورٹل پر منتقل کر دی گئی ہیں۔

 اس تبدیلی کے بعد شکار پرمٹ، لائسنس، بریڈنگ فارم لائسنس، ڈیلرلائسنس اور دیگر متعلقہ سہولیات کے لیے درخواستیں ای بز پورٹل کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔

 چیف وائلڈ لائف رینجر پنجاب مبین الہیٰ نے بتایا کہ پاس ایپ پر دی گئی تمام درخواستوں کا مکمل ڈیٹا نئے ای بز پورٹل پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق شکار لائسنس اور پرمٹ کے لیے پہلے سے جمع کروائی گئی درخواستیں بھی خودکار نظام کے تحت نئے پلیٹ فارم پر منتقل ہو چکی ہیں۔