ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 71 ڈالر سستاہوکر 5105 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 7100 روپے سستاہوگیا جس کے بعدقیمت 5 لاکھ 33 ہزار 262 روپے ہوگئی۔
دس گرام سونا 6087 روپے سستاہواہے جس کے بعدقیمت 4 لاکھ 57ہزار 186روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی 324 روپے کی کمی کے ساتھ 8851 روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی اوربین الاقوامی مارکیٹ میں سوناسستاہواتھا، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر کی کمی سے 5ہزار 176ڈالر کی سطح پر آگئی تھی جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 900روپے کی کمی کے ساتھ 5لاکھ 40ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی تھی۔

 دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 486روپےکم ہو کر 4لاکھ 63ہزار 273روپے کی سطح پر آگئی تھی  جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 179 روپے کمی سے 9175 روپے ہوگئی۔ 
 
 

 

Ansa Awais

Content Writer