ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  لاہورشہر میں مٹن کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول، شہری پریشان

  لاہورشہر میں مٹن کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہزاد خان ابدالی :لاہورشہر میں مٹن کی قیمتیں غیر معمولی حد تک بڑھ گئیں ہیں اور قصابوں اور سپر سٹوروں پر من مانی نرخوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

 مقامی مارکیٹس میں مٹن 2800 سے 3200 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں قیمتیں 3500 روپے تک پہنچنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

ضلعی حکام کی جانب سے مٹن کی قیمت 1600 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی تھی، تاہم قصاب اور سپر سٹور مالکان اس حد کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ من مانی قیمتوں پر قابو پائیں اور مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مٹن جیسی بنیادی اشیا کی بڑھتی قیمتیں عام لوگوں کی زندگی مشکل بنا رہی ہیں، اور فوری مانیٹرنگ اور کنٹرول اقدامات کی ضرورت ہے۔