ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوپن مارکیٹ میں گھی اور آئل مہنگا، صارفین پریشان

اوپن مارکیٹ میں گھی اور آئل مہنگا، صارفین پریشان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی:شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا رجحان برقرار ہے جہاں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق درجہ دوم گھی اور آئل کی قیمت میں 20 روپے فی کلوگرام اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 545 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔

قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث شہریوں اور صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ گھریلو بجٹ بھی متاثر ہو رہا ہے۔

صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گھی اور آئل کی بڑھتی قیمتوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔