ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے فوری خاتمے کا مطالبہ

 پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے فوری خاتمے کا مطالبہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے   کہا ہے کہ فریقین مستقل جنگ بندی اور مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کریں۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں ایران سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں، فریقین انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور مزید کشیدگی سے گریز کریں۔

 انہوں نے کہا کہ فریقین مستقل جنگ بندی قائم کریں اور مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کریں، ایران کے جوہری مسئلے کے پر امن حل کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، ایرانی جوہری پروگرام پر سفارتکاری کے تعطل نے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

 عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ تنازع کا پائیدار حل سفارت کاری کے آزمودہ اصولوں کو اپنانے پر مضمر ہے، پاکستان کا آج بھی یہی مؤقف ہے کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔