ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئیر پولیس افسر نے استعفیٰ لکھ کر بھیج دیا

سینئیر پولیس افسر نے استعفیٰ لکھ کر بھیج دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پولیس سروس آف پاکستان کے سینئیر افسر نے پروموشن نہ ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔

پولیس کے ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور نے اپنے استعفیٰ میں جذباتی  جملے تحریر کئے۔

عمران کشور 9مئی 2023 کے پرتشدد حملوں کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی خصوصی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ بھی رہے۔  انہوں نے  اپنا جو استعفیٰ  انسپکٹر جنرل پنجاب کو بھیجا ہے اس میں لکھا کہ  میں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار ذاتی قیمت چکائی۔تاریخ  گواہ رہے کہ میں نے عزت کے ساتھ خدمات سرانجام دیں۔میں ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میرے لئے مزید خدمات  جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔ پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔میں خاموشی سے خدمت نہیں کروں گا۔ براہ کرم میرا استعفیٰ قبول کریں۔

عمران کشور اس وقت ڈی آئی جی ایڈمن لاہور کی پوسٹ پر  ہیں۔ ان کا تعلق  33ویں کامن سے ہے۔ 

اسلام آباد مین سنٹرل سلیکشن بورڈ تمام کیڈرز کی بیوروکریسی کی پروموشن کے کیسز دیکھ رہا ہے۔ آج ایس ایس پی سے ڈی آئی جی رینک کے افسران کی پروموشن کے کیس فرداً فرداً دیکھے گئے۔ ڈی آئی جی عمران کشور ترقی کے لئے سنیارٹی میں اکیسویں نمبر پر تھے ۔ ان کی فائل زیر غور آئی تو انہیں  ترقی نہیں دی گئی۔ ترقی نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر عمران کشور نے استعفی آئی جی پنجاب کو بھجوایا۔