سٹی42: نازک سی ایکٹرس نے لباس میں 15 کلو سونا چھپایا اور اطمنان سے سمگل کر کے لئے آئی۔ کئی مرتبہ کامیابی سے سونا سمگل کرنے کے بعد معمولی غلطی کے سبب یہ نازک اداکارہ پکڑی گئی تو انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بھاری مقدار میں سونا چھانے کی خصوصی تربیت حاصل کی تھی۔
اداکارہ رانیا راؤ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے سونا دبئی سے انڈیا سمگل کرنے کی تربیت کسی اندر گراؤنڈ مافیا انسٹی ٹیوٹ سے نہیں بلکہ یو ٹیوب سے لی تھی، وہاں ایسا بہت کچھ موجود ہے جو کسی بھی خواہشمند کو بہت کچھ سکھا دیتا ہے۔
ہرش وردھینی رانیا (پیدائش 28 مئی 1993)، جو پیشہ ورانہ طور پر رانیا راؤ کے نام سے مشہور ہیں، ایک ہندوستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو کنڑ فلموں میں نظر آتی ہیں۔ انہوں نے 2014 کی کنڑ فلم مانیکیا سے اپنا آغاز کیا تھا اور اس وقت کنڈا فلم بینوں میں فیوریت اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔۔
14 کلو گرام سے زائد سونے کی اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار بھارت کی کناڈا فلموں کی اداکارہ رانیا راؤ نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے سونا چھپانے کے طریقے یوٹیوب سے سیکھے۔
چند روز پہلے اداکار رانیا راؤ کو 12 کروڑ56 لاکھ بھارتی روپے کی مالیت کا 14.8 کلو گرام سونا سمگل کرنتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔
دوران حراست ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کی تفتیش کے دوران رانیا راؤ نے اپنے پہلے گولڈ سمگلنگ وینچر کے متعلق انکشاف کیا کہ انہوں نے پہلے خاص طور سے تربیت لی تھی۔ سونا دبئی سے وصول کرنے کے لئے انٹرنیٹ پر ایک ایپلی کیشن کے ذریعہ آگاہ کیا گیا تھا۔ دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ٹرمینل 3 کے گیٹ اے سے سونا لینے کے لیے بذریعہ انٹرنیٹ کال موصول ہوئی تھیں۔ اس سفر سے 2 ہفتے پہلے ہی غیر ملکی نمبرز سے کال آرہی تھی جس کے بعد میں نے پہلی بار سونا اسمگل کیا۔

اداکارہ رانیا راؤ نے بتایا کہ مجھے ائیرپورٹ کے ڈائننگ لاؤنج میں سفید گاؤن میں ملبوس ایک نامعلوم شخص نے دو پیکٹ دیئے تھے۔ میں نے بھاری مقدار میں سونا جسم کے ساتھ چھپانے کا طریقہ یوٹیوب سے سیکھا‘۔
دبئی ائیرپورٹ پر رانیا راؤ نامعلوم شخص سے سونا لینے کے بعد اسے واش روم میں لے گئیں، وہاں اداکارہ نے کپڑوں میں سونے کی سلاخیں (ٹیپ سے چپکا کر ) سونا اسمگل کرنے کی کوشش کی، رانیا نے اپنے جوتوں اور جیبوں میں بھی سونے کے چھوٹے ٹکڑے چھپا رکھے تھے۔
اداکارہ نے گرفتار ہونے سے پہلے 15 روز میں 4 مرتبہ دبئی کا دورہ کیا تھا اور دبئی کے مسلسل وزٹس کی وجہ سے وہ ڈی آر آئی حکام کی نگرانی میں آ گئی تھیں۔ اگر وہ کچھ وقفہ رکھ کر وزٹس کرتین تو شاید پکڑی ہی نہ جاتیں کیونکہ ان کے جسم کے ساتھ اور لباس میں سونا اتنی مہارت سے چھپایا ہوتا تھا کسی کو شبہ نہیں ہوتا تھا۔

پکڑے جانے سے بچنے کے لئے اداکارہ کی ایکٹنگ
بھارتی میڈیا میں اس خبر نے تہلکہ مچا دیا تھا کہ مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے اہلکاروں نے بڑی کناڈا فلموں کی مشہور اداکارہ رانیا راؤ کو بنگلورو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرگرفتار کیا اور اداکارہ کے پاس سے 14.8 کلو گرام سونا بھی ضبط کیا گیا ہے۔
رانیا راؤ نے ائیر پورٹ پہنچنے پر جب سمگلنگ روکنے والے حکام کو خود پر خصوصی توجہ کرتے دیکھا تو انہوں نے اپنی اداکاری کی صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے مہارت کے ساتھ خود کو ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کی بیٹی بتایا۔ ان کا یہ بتانے کا انداز اور ایکٹنگ اتنی حقیقی تھی کہ متعلقہ حکام جو پہلے سے جانتے تھے کہ یہ خاتون بار بار دبئی چکر لگا رہی ہے اور کسی خاص مشن پر ہے، وہ چکرا گئے اور رانیا راؤ کے پولیس کے سینئیر موسٹ افسر کی بیٹی ہونے کی وجہ سے انہیں جانے کی اجازت دینے ہی لگے تھے کہ ایک آفیسر نے ضد کی کہ اس دعوے کی جانچ کی جائے۔
جانچ کرنے پر پتہ چلا کہ وہ واقعہ پولیس کے ڈی جی پی کی بیٹی ہیں۔
انٹرنیشل ریکٹ کی کھوج، پولیس افسر کے متعلق تحقیقات
اب یہ بھی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ کیا اس کے والد کا بھی سونے کی سمگلنگ سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

گزشتہ کچھ دنوں کی تحقیق اور تفتیش کے دوران ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے تفتیش کاروں کو ایسا لگتا ہے کہ معاملہ اتنا سادہ نہیں جتنا رانیا راؤ نے بتایا، اب ان کا تعلق سونے کے ایک بڑے انٹرنیشنل ریکٹ سے ہونے کے متعلق تحقیق کی جا رہی ہے۔

اداکارہ رانیا کے ایک دوست کے متعلق بھی تحقیقات کی جا رہی ہین جس کے متعلق تحقیقاتی ادارہ کو یقین ہے کہ دراصل وہی رانیا کو گولڈ سمگلنگ کے کام مین لانے والا اور اس کے انٹرنیشنل گولڈ سمگلنگ ریکٹ کے ساتھ معاملات کا درمیانی کردار ہے۔
