ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ انجرڈ ہونے کے باوجود ٹریننگ کیمپ میں پہنچ گئے

 بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ انجرڈ ہونے کے باوجود ٹریننگ کیمپ میں پہنچ گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ انجرڈ ہونے کے باوجود بیساکھیوں کا استعمال کر کے آئی پی ایل ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں پہنچ گئے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمیز لیگ (آئی پی ایل) 2025ء کا آغاز 22 مارچ سے ہو رہا ہے جس کے لیے تمام ٹیموں نے اپنی تیاری شروع کردی ہے۔

 اسی سلسلے میں راجستھان رائلز کے کوچ راہول ڈریوڈ بھی بیساکھیوں کا استعمال کر کے کیمپ پہنچے۔

 ایک ہفتہ قبل بنگلورو میں ایک کلب میچ کے دوران راہول ڈریوڈ کی بائیں ٹانگ میں انجری ہوئی تھی،میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر اب بہتر ہو رہے ہیں۔

 سوشل میڈیا پر راہول ڈریوڈ کی تصویر سامنے آنے کے بعد ان کے جذبے اور ہمت کو سراہا جا رہا ہے اور مداح ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔