ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول اساتذہ میں کھیلوں کے مقابلے کروانے کا اعلان

سکول اساتذہ میں کھیلوں کے مقابلے کروانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:  وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایات پر محکمہ تعلیم نے سکول اساتذہ کے لیے صوبائی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 اس حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مختلف سطحوں پر اساتذہ کے درمیان کرکٹ، بیڈمنٹن اور رسہ کشی جیسے مقابلے ہوں گے۔

اجلاس میں پنجاب بھر سے اساتذہ سپورٹس کمیٹی کی نمائندگی کر رہے تھے،جبکہ ٹیچر رہنماؤں آصف رامے، نزاکت بلوچ، عامر جٹ، عادل اولکھ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ مقابلے تحصیل، ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح پر منعقد کیے جائیں گے۔

اساتذہ نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اور ان کی جانب سے اساتذہ کے لیے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو ایک مثبت قدم قرار دیا۔

اس حوالے سے وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی صحت اور فلاح کے لیے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد ضروری ہے تاکہ ان کی توانائی اور جوش کو بہتر طریقے سے پروان چڑھایا جا سکے۔