ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرمپ ٹیرفس کا امپیکٹ؛ یورپی یونین نے امریکی پروڈکٹس پر ٹیرف ٹھوک دیا

trump tariff, EU TARIFFS ON THE US PRODUCTS
کیپشن: ٹرمپ ٹیرفس کا مطلب، باقی دنیا کے جوابی ٹیرف؛ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایکسٹرا ذہانت پر مبنی پالیسیوں نے دنیا کو  جاگیرداری بادشاہت کے آخری اور سرمایہ داری جمہوریت کے آغاز سے کچھ پہلے کے زمانے میں دھکیل دیا ہے۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: امریکا میں سٹیل اور الومینیم کی تمام درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف آج سےنافذ العمل ہوگیا ہے ۔  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باقی دنیا سے امپورٹس پر 25 فیصد  امپورٹ ٹیکس لگایا تو اپنے پڑوسی کینیڈا پر یہ ہی ٹیکس 50 فیصد کر دیا۔ ٹرمپ کے ٹیرف کے جواب مین امریکہ کے دوسری عالمی جنگ کے وقت سے اتحادی یورپی ممالک کی یونین یورپی یونین نے بھی امریکہ کی یورپی ممالک مین اپمورٹس پر  ٹیرف نافذ کر دیئے ہیں۔  

امریکی ٹیرف کےجواب میں یورپی یونین نے بھی یکم اپریل سے 28ارب ڈالر سے زائد مالیت کی امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنےکا اعلان کیا ہے۔

برطانیہ جو اب یورپی یونین کا تو حصہ نہیں لیکن امریکی ٹیرف کی زد مین تب بھی آ چکا ہے، تاہم برطانیہ کے وزیر تجارت نے  ٹیرف کے نفاذ پر مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کاروباری مفادات کے لیے امریکا کے ساتھ رابطہ رکھیں گے، تاہم تمام آپشنز کھلےرکھیں گے اور قومی مفاد میں جواب دینے سے نہیں ہچکچائیں گے۔

چین نے  امریکی اقدام کو عالمی تجارتی تنظیم  ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ تجارتی اور ٹیرف کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں، اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

امریکہ کے دو اہم ترین اتحادی ممالک جاپان اور  آسٹریلیا نے بھی امریکی ٹیرف پر افسوس کا اظہار کیا ہے، جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ جاپان کو استثنیٰ نہ دیے جانےکے اقدام سے دوطرفہ اقتصادی تعلقات پر اثرپڑےگا۔   

 آسٹریلیا ایلومینیم اور سٹیل پر ٹیرف سے اور جاپان کئی دوسری فنشڈ پروڈکٹس پر ٹیرف سے متاثر ہو رہے ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی اقدام سے مایوسی ہوئی، یہ اقدام دونوں قوموں کی پائیدار دوستی کے خلاف ہے تاہم جوابی ٹیرف عائد نہیں کریں گے۔