لاہور؛ انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی، شیرو ڈکیت و چور گینگ کے 4ملزمان گرفتار

لاہور؛ انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی، شیرو ڈکیت و چور گینگ کے 4ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : انویسٹی گیشن پولیس سول لائنز نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ شیرو ڈکیت اور چور گینگ کے 4ملزمان گرفتار کرلیے۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شیر افضل عرف شیرو، علی حیدر، احسن اور علی احمد شامل ہیں، ملزمان سے 2لاکھ مالیت کے 5موبائل فونز، آٹو رکشہ اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔

 انچارج انویسٹی گیشن سول لائنز  عمران افتخار کا کہنا ہے کہ ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو قیمتی اشیاء سے محروم کرنے سمیت چوری کی وارداتیں بھی کرتے تھے، ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ 

ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی و چوری کے متعدد مقدمات ٹریس کیے گئے ہیں۔ 

 ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز بابر جاوید کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ اس کے علاوہ  ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ 

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔