ویب ڈیسک: افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع لے مطابق افغانستان کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت شاداب کریں گے جب کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو افغانستان کے خلاف آرام کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بابراعظم اور محمد رضوان کے ساتھ شاہین آفریدی کو آرام دینےکی تجویزسامنے آئی ہے، فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دینے کی تجویز ہے۔
اس کے علاوہ محمد نواز کی جگہ عماد وسیم کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔ساتھ ہی احسان اللہ، فہیم اشرف، شان مسعود اور صائم ایوب کی اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات بھی روشن ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں تھیں کہ ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کے سپرد ہوگی۔