’’وارنر کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘‘اسٹیڈیم میں نعرہ لگنے پر بابر اعظم ہنسنے لگے

بابراعظم، ڈیوڈ وارنر
کیپشن: Babar Azam, David Warner
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور اب تک آسٹریلیا کی 7وکٹیں گر چکی ہیں۔دوران میچ  کرکٹ شائقین کی جانب سے مزاحیہ نعرہ لگایاگیا۔’وارنر کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ جس پر بابراعظم مسکرانے لگے۔

 تفصیلات کےمطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سریز کا دوسرا میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، میچ کا آج دوسرا روز ہے چھٹی کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود ہے۔ آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔ سٹیڈیم میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اپنی ہنسی روک نہ پائے۔ 

 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلین ٹیم کےکھلاڑیوں کا پاکستانی کرکٹ شائقین کی جانب سے شاندار استقبال کیا جارہا ہے، سٹیڈیم میں ڈیوڈ وارنر کے حوالے سے بھی ایک نعرہ سنا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم فیلڈنگ کر رہے ہیں اور اسی دوران اسٹیڈیم میں ایک نعرہ گونجتا ہے کہ وارنر کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں جسے سن کر بابر بھی ہنس پڑتے ہیں۔  

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor