ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کی خوشی میں دلہن کی ہوائی فائرنگ، ویڈیو وائرل

دلہن کی اپنی شادی پر ہوائی فائرنگ
کیپشن: Bride Fired at her wedding
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:سوشل میڈیا پر بھارتی دلہن کی شادی کی رسموں کے بعد فائرنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہے، ویڈیو میں عروسی جوڑا پہنی دلہن کو شادی ہال سے باہر بلاخوف فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 شادی بیاہ کی تقریبات میں فائرنگ کا رواج عام سی بات ہے لیکن کیا آپ نے کبھی کسی دلہن کو عروسی لباس پہنے ہاتھ میں اسلحہ اٹھائے فائرنگ کرتے دیکھا ہے؟اگر نہیں دیکھا تو اب دیکھ لیں کیونکہ  دلہنیں شادی کی خوشی میں فائر بھی کرنے لگی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن نے شادی کی خوشی میں مسکراتے ہوئے تین فائر کیے جس کے بعد پستول پراعتماد انداز میں ایک شخص کو تھمادی۔دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے  دیکھ کر اب تک ہزاروں صارفین محظوظ ہو چکے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Deepesh Thakur (@deepesh966)

 

 



Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor