قومی کرکٹرعمل اکمل کے گھرخوشیوں کاسماں

قومی کرکٹرعمل اکمل کے گھرخوشیوں کاسماں
کیپشن: Umer Akmal New Baby
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈسیک:’اولاد ‘خدا وندِکریم کی بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے ،چاہیے بیٹی ہو یا بیٹا والدین کیلئے ہمیشہ خوشی اور مسرت کا باعث بنتے ہیں۔

پاکستان کے معروف کرکٹر عمر اکمل کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔جس کے بعد انکے گھر خوشی کا سماں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  معروف کرکٹر عمر اکمل کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے جبکہ اس موقع پر اسپورٹس و شوبز شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی جارہی ہیں۔

قومی کرکٹر نے یہ خوشخبری سوشل میڈٰیا پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ اورنوزائیدہ بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے ان کی صحتیابی کے لیے دعا کی بھی اپیل کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Umar Akmal (@u_akmal)

عمر اکمل نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے جبکہ انہوں نے اس خوشی کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہارکرنے والا کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر بھی اپنی اہلیہ اور نوزائیدہ بچے کی تصویر شیئر کی جس پر متعدد کرکٹرز اور اسپورٹس شخصیات سمیت صحافیوں اور مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی ہیں

اس خوشخبری کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈٰیا پر دی ،لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا ہے ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش کب اورکہاں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ عمر اکمل کی شادی 2014 میں سابق کرکٹر عبدالقادر کی بیٹی آمنہ سے ہوئی تھی جس سے انہیں 2015 میں پہلی بیٹی اور بعد ازاں بیٹا پیدا ہوا تھا.