ویب ڈیسک:مشہور باؤلرحسن علی اپنی شرارتوں اور ڈانس کی وجہ سے ہمیشہ ہی کرکٹ مداحوں کی نظروں میں رہتے ہیں ،انکی گراؤنڈ میں شرارتوں کو شائقین کی جانب سے خوب پسندکیا جاتاہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر حسن علی کی ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوران حسن علی نے فہیم اشرف کے گیند کروانے کے بعد اچانک ڈانس کرنا شروع کر دیا۔
???????? #BoysReadyHain l #PAKvAUS @RealHa55an pic.twitter.com/sslD2r6fjY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 12, 2022
حسن علی کا ڈانس دیکھ کر کمنٹیٹرز نے قہقے لگائے اور ڈیوڈ وارنر کے ڈانس کا حوالہ بھی دیا،ویڈیو کو شائقینِ کرکٹ کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
The crowd and the camera love @davidwarner31 ????????#BoysReadyHain I #PAKvAUS pic.twitter.com/UWQYAjTLsk
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 8, 2022
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈیوڈ وارنر نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کے دوران ڈانس کیا تھا جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی ۔