ٹیوٹا کا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم چلانے کا اعلان

ٹیوٹا کا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم چلانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)  ٹیوٹا نےکورونا وائرس سے بچاو کیلئے آگاہی مہم چلانے کااعلا ن کردیا، چیف آپریٹنگ آفیسر اخترعباس بھروانہ نے اپنے ماتحت تمام اداروں کو مہم چلانے کی ہدایت بھی کردی۔
ٹیوٹا کورونا وائرس کے خدشات کو کم کرنے کیلئے آگاہی مہم چلائے گا،  مہم چلانے کےساتھ تعلیمی ودیگر اداروں میں طلبہ وملازمین کیلئے آگاہی بینرز بھی آویزاں کیے جائیں گے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا نے احتیاطی تدابیر اپنانے کیلئے ہدایات جاری کردیں۔ ہدایات میں خصوصی طور پر کہا گیا ہے کہ نزلہ، زکام اور گلہ خراب ہونے والے افسران کو فوری ڈاکٹر سے چیک کروایاجائے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر اخترعباس بھروانہ نے ماتحت اداروں کو 3 روز میں ہدایات پر عملدرآمد کرکے تمام سرگرمیوں کی تصاویر بھجوانے کاحکم دےدیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔