امان اللہ واقعی مزاح کا بے تاج بادشاہ تھا:ناصر چنیوٹی

امان اللہ واقعی مزاح کا بے تاج بادشاہ تھا:ناصر چنیوٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستان کی تھیٹر انڈسٹری کے مایہ ناز اداکارناصر چنیوٹی نے کامیڈی کنگ امان اللہ خان کی وفات پر ان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ روتوں کوہنسانے والا امان اللہ خان واقعی مزاح کا بے تاج بادشاہ تھا،ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی.

ناصر چنیوٹی نے کہا کہ امان اللہ نے ہزاروں چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں، وہ ایک عمدہ فنکار ہونے کے ساتھ بہترین انسان بھی تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ زبردست فنکار ہونے کے ساتھ ایک بڑے دل والے انسان تھے جنہوںنے متعدد فنکاروں کو خواب پورے کرنے کا موقع دیا،امان اللہ کی جگہ کبھی کوئی پر نہیں کر سکتا،۔ ناصر چنیوٹی نے کہا کہ انہوں نے بہت سے فنکاروں کی کامیڈی کے شعبے میں آگے بڑھنے سے متعلق تربیت بھی کی تھی۔وہ بلاشبہ اپنے آپ میں اکیڈمی تھے،کروڑوں لوگوں کو ہنسانے والا انہیں رولا گیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔