سٹی 42: شہر قائد میں بینک ڈکیتی و چوری کی وارداتیں بڑھنے لگی
ڈسٹرکٹ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں رات گئے نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین میں ملزمان کی واردات ہوئی ۔ سیکیورٹی گارڈ نے جان کی بازی لگا کر وردات ناکام بنائی
پولیس حکام کے مطابق چار مسلح ملزمان ڈالے میں سوار ہو کر ائے،نجی بینک کی اے ٹی ایم میں داخل ہوئے۔اے ٹی ایم کا پہلا گیٹ کھول بھی لیا تھا ۔
اے ٹی ایم روم سے آواز سن کر بینک میں موجود گارڈ نے آواز لگائی،گارڈ کی آواز سنتے ہی ملزمان نے گارڈ پر فائرنگ کر دی،گارڈ کو تین گولیاں دو بازو اور ایک پیٹ میں لگی، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
گزشتہ روز ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 30 کروڑ کی واردات ہوئی تھی۔4 مئی کو ڈسٹرکٹ ویسٹ پیرآباد میں ملزمان بینک سے ایک کروڑ سولہ لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے