ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام کا چاند ؛ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 15 جون کو طلب

ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں یکم محرم الحرام 17 جون کو ہونے کا قوی امکان ہے

محرم الحرام کا چاند ؛ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 15 جون کو طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے اجلاس طلب کرلیاگیا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس 15 جون کو اقبال ہال بادشاہی مسجد لاہور میں منعقد ہو گا۔

زونل کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس بیک وقت کوہسار بلاک، اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

 دوسری جانب ماہرینِ فلکیات نے چاند کی عمر کم ہونے کے باعث 15 جون کو رویت کے امکانات انتہائی کم ظاہر کیے ہیں، جس کے تحت پاکستان میں یکم محرم الحرام 17 جون کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 15 جون کو چاند کی عمر اتنی نہیں ہوگی کہ اسے انسانی آنکھ سے آسانی سے دیکھا جا سکے، اس لیے چاند نظر نہ آنے کی صورت میں ذوالحج کا مہینہ 30 دن کا ہوگا اور محرم الحرام کا باقاعدہ آغاز 17 جون سے متوقع ہے۔ جس کے حساب سے ملک بھر میں نویں اور دسویں محرم (یومِ عاشورہ) بالترتیب 25 اور 26 جون کو ہوں گے، تاہم وزارتِ مذہبی امور اور ماہرین نے واضح کیا ہے کہ محرم الحرام کی حتمی اور سرکاری تواریخ کا اعلان 15 جون کی رات کو رویت ہلال کمیٹی کے باضابطہ فیصلے کے بعد ہی کیا جائے گا۔