سٹی 42: وزیراعظم نے امریکا کے کردار کو سراہنے کا اظہار کیا امریکا کی مسلسل معاونت اور تعاون پر پاکستان نے شکریہ اداکیا ۔ ایران کی تعمیری اور مثبت سفارتی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون کو پاکستان نے قابل قدر قرار دے دیا۔ خطے کے برادر ممالک کے تعاون پر پاکستان نے اظہارِ تشکر کیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا امن عمل میں علاقائی ممالک کی حمایت اہم ثابت ہوئی، تاریخی امن معاہدہ پائیدار استحکام کی بنیاد بنے گا،
وزیراعظم نے خطے میں دیرپا امن کے قیام پر اعتماد کا اظہار کیا ۔
مجوزہ معاہدہ امن، استحکام اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ پاکستان امن کوششوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے ۔
تاریخی امن معاہدے سے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی امید روشن ہوگئی. وزیر اعظم نے کہا یہ معاہدہ مستقبل کے پائیدار امن کی مضبوط بنیاد ثابت ہوگا،پاکستان نے امن عمل کی کامیابی کے لیے عالمی و علاقائی شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا۔امن معاہدے کی حتمی منظوری کے بعد اہم پیش رفت متوقع ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن و استحکام کے روشن مستقبل پر بھرپور اعتماد کیا