سٹی 42: وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے ضلع اورکزئی کے 100 رکنی جرگے کی ملاقات ہوئی ۔ سابق رکن قومی اسمبلی سپین گل ملک کی قیادت میں جرگے نے پشاور کینٹ میں وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی اور ضم شدہ اضلاع کے کوآرڈینیٹر زر خان صافی بھی موجود تھے۔
جرگے کے عمائدین نے وفاقی وزیر کو اورکزئی کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولیات اور عوامی مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔جرگے نے علاقے کے اہم مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے جرگے کے مطالبات اور تجاویز تفصیل سے سنیں۔انجینئر امیر مقام نے متعلقہ حکام کو مسائل کے فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا عوامی مسائل کا حل وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر اورکزئی کے مسائل حل کریں گے۔اورکزئی کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں گے،جرگے کے عمائدین نے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔