اسرار خان: صوبائی دارالحکومت لاہور میں جیب تراشی کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا سامنا ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال شہر کے مختلف علاقوں میں جیب تراشی کے 10 ہزار 53 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سٹی ڈویژن سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 2 ہزار 90 مقدمات درج کیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق صدر ڈویژن میں 1992، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 1882 جبکہ کینٹ ڈویژن میں 1726 جیب تراشی کے مقدمات رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسی طرح اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 1375 اور سول لائنز ڈویژن میں 988 وارداتیں ریکارڈ کی گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق جیب تراشی کی زیادہ تر وارداتیں پرہجوم مقامات، مزارات، بازاروں، بس اڈوں اور جنازوں جیسے رش والے مقامات پر پیش آئیں، جہاں شہریوں کو آسانی سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔