ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 حکومت معاشی استحکام سے ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

 حکومت معاشی استحکام سے ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ حکومت معاشی استحکام سے ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے اور بجٹ میں غیر معمولی پیش رفت کی گئی ہے۔

   پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  50 کروڑ سے زائد آمدن پر سپر ٹیکس کو 8 فیصد تک کم کر دیا گیا ۔

 انہوں  نے کہا کہ عوام اور مختلف شعبوں کو ریلیف دینے کے لیے 70 ارب روپے کی اضافی سبسڈی دی گئی ہے، حکومت نے بجٹ میں برآمدات اور ٹیکس نظام کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی ہے۔

 محمد اورنگزیب نے کہا کہ رواں سال معاشی لحاظ سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے جبکہ آئی ٹی برآمدات بڑھ کر ساڑھے 4 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم سمیت تمام متعلقہ حلقوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سپر ٹیکس کو مرحلہ وار ختم کیا جانا چاہیے۔

 وزیر خزانہ کے مطابق زرعی شعبے کے لیے قرضوں کی فراہمی کا حجم بھی 20 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جو زرعی ترقی کے لیے اہم قدم ہے۔