ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام کی آمد، لاہور پولیس کی سکیورٹی تیاریاں تیز

محرم الحرام کی آمد، لاہور پولیس کی سکیورٹی تیاریاں تیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر لاہور پولیس نے سکیورٹی اور آپریشنل تیاریاں مزید تیز کر دی ہیں۔

 ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے امام بارگاہ قصرِ بتول شادمان اور امام بارگاہ ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امام بارگاہوں سے نکلنے والے جلوسوں کے روٹ میپ کا بھی معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر فیصل کامران نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقاتیں کیں اور محرم الحرام کے دوران سکیورٹی، ٹریفک اور دیگر انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس افسران مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سے مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی مسئلے کو بروقت حل کیا جا سکے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام سے قبل تمام لاجسٹک اور سکیورٹی انتظامات مکمل کیے جائیں تاکہ عزاداروں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔