ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجٹ 2026-27 : شپنگ انڈسٹری کو بڑا ریلیف

بجٹ 2026-27 : شپنگ انڈسٹری کو بڑا ریلیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حاشر وڑائچ :وفاقی بجٹ 2026-27 میں شپنگ انڈسٹری کے لیے ایک اہم اور تاریخی ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔

 وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں شپنگ انڈسٹری پر عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

وزیر بحری امور کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس کے خاتمے سے میری ٹائم اور لاجسٹکس شعبے کو نمایاں فروغ ملے گا، جبکہ کاروباری لاگت میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔ ان کے مطابق اس اقدام سے بحری تجارت اور کارگو سرگرمیوں میں تیزی پیدا ہوگی اور مقامی شپنگ کمپنیوں کی مسابقتی صلاحیت مزید بہتر ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ شپنگ سیکٹر کو دیے گئے اس ریلیف سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ درآمدی و برآمدی لاگت میں کمی سے تجارتی سرگرمیوں کو بھی تقویت ملے گی۔

جنید انوار چوہدری کے مطابق یہ اقدام میری ٹائم معیشت کے استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اور مقامی شپنگ انڈسٹری کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کاروباری برادری کو شپنگ سیکٹر کے لیے اس تاریخی ٹیکس ریلیف پر مبارکباد بھی پیش کی۔