ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور سمیت ملک کے  مختلف علاقوں میں بارش کے باعث حادثات میں 5 افراد جاں بحق، 45 زخمی

 لاہور سمیت ملک کے  مختلف علاقوں میں بارش کے باعث حادثات میں 5 افراد جاں بحق، 45 زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پنجاب کے علاقوں لاہور، قصور، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، چیچہ وطنی، پاک پتن اور کے پی کے مختلف مقامات پر  تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث مختلف حادثات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہوگئے۔

بنوں میں حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔ڈی آئی خان میں طوفانی بارش سے کئی مقامات پر درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ بجلی کے پول گرنے سے کئی فیڈر ٹرپ کر گئے۔ مختلف حادثات میں 4 افراد زخمی ہوئے۔

ادھر جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔