ملک اشرف: سابق سیکرٹری لاہور بار لطیف سراء اور ایڈوکیٹ رانا سفیان کے قتل کا معاملہ، پنجاب بار کونسل نے کل لاہور ڈویژن میں ہڑتال کی کال دے دی ۔
سیکرٹری پنجاب بار کونسل کی جانب سے لاہور ڈویژن میں کل ہونے والی ہڑتال کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں پنجاب بار کونسل نے دونوں وکلاء کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل عرفان صادق تارڑ سمیت دیگر عہدیداروں نے ہڑتال کی کال دیدی۔ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کا کہنا ہے کہ دونوں وکلاء کے قتل کا واقعہ سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
پنجاب بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ آئی جی پنجاب اس گھناؤنے قتل میں ملوث تمام افراد کو فوری گرفتار کروا کر قانون کے مطابق سزا دلوائیں۔
وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل عرفان صادق تارڑ نے کہا کہ محمد لطیف سراء ایڈ و و کیٹ اور رانا سفیان ایڈووکیٹ کے قتل کیخلاف کل لاہور ڈویژن میں ہڑتال ہوگی، وکلاء بطور سوگ عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔