سٹی 42 : تھانہ صدر مریدکے کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایڈوکیٹ سپریم کورٹ لطیف سراء اور اُن کے ساتھی وکیل رانا سفیان کو قتل کردیا۔
تھانہ صدر مریدکے کی حدود میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا۔ لطیف سراء ایڈوکیٹ اور انکے ساتھی کو لاہور سے ناروال جاتے ہوئے قتل کیا گیا۔
لطیف سراء ایڈوکیٹ اور ان کے ساتھی کو سابقہ دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا۔
لطیف سراء ایڈوکیٹ سابق سیکرٹری لاہور بار بھی رہ چکے ہیں ۔
یاد رہے کہ ایڈوکیٹ رانا سفیان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے مظبوط ترین امیدوار رہ چکے ہیں، وہ ناروال کے حلقہ پی پی 57 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار تھے، رانا سفیان کا ڈسٹرکٹ بار کے سنیئر وکلاء میں شمار ہوتا تھا ۔
لطیف سراء ایڈوکیٹ پر پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہوا، جس کے بعد وہ مسلسل خطرے کا اظہار کرتے رہے۔