ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب غیرمطلوبہ کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ 2025 کثرت رائےسے منظور

 پنجاب غیرمطلوبہ کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ 2025 کثرت رائےسے منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:پنجاب اسمبلی میں پنجاب غیرمطلوبہ کوآپریٹوسوسائٹیزایکٹ2025کثرت رائےسےمنظور، پنجاب حکومت کاغیرمطلوبہ کوآپریٹوسوسائٹیزڈیزولوشن ایکٹ1993منسوخ کرنیکافیصلہ۔

بل گزشتہ روز اجلاس میں پنجاب اسمبلی سے منظور ہوا تھا، بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر دیں گے، سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعدحکومت نےپی سی بی ایل کوتحلیل کرنیکابل پنجاب اسمبلی میں پیش کیاتھا۔

بل کے متن کےمطابق کوآپریٹو سوسائٹیز کے تصفیے میں تاخیر ختم کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے گی، مسودے کی منظوری پر پنجاب حکومت 3 سے 6 ماہ میں متاثرہ ڈپازیٹرز کے کلیم حل کریگی،عدالتی کیسز کےباعث پی سی بی ایل کی قیمتی جائیدادیں استعمال میں نہیں لائی جا سکتیں، لاہور میں لیکوڈیشن ٹربیونل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

لیکوڈیشن ٹربیونل کو سول کورٹ کے برابر اختیارات حاصل ہونگے،لیکوڈیشن ٹربیونل دو سالہ ناقابل توسیع مدت کے لیے کام کرے گا، لیکوڈیشن کمیٹی کی تشکیل میں نوٹیفائیڈ افسران شامل ہونگے،لیکوڈیشن کمیٹی کے چیئرپرسن کو مکمل انتظامی اختیارات حاصل ہونگے، لیکوڈیشن سے متعلق تمام کیسز 120 دن میں نمٹانے ہونگے،مسودہ لیکوڈیشن کمیٹی کےاجلاس میں اکثریتی ووٹ سے فیصلے ہونگے۔

برابر ووٹ پر چیئرپرسن کو فیصلہ کن اختیار ہوگا،غیر قانونی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے چھپائے گئے اثاثے منظرعام پر لائے جائیں گے،کوآپریٹیوسوسائٹی کےڈائریکٹرزاورافسران کےغیرظاہرشدہ اثاثوں کی تحقیقات کی جاسکے گی۔

مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث کوآپریٹو سوسائٹیز کیخلاف کارروائی تیز کی جاسکے گی، جعلی معاہدے منسوخ اوربورڈ کے احکامات پر فوری عملدرآمد ہوگا، کوآپریٹو سوسائٹی کے اثاثوں کی فروخت حکومت کی منظوری سے ہوگی، غیر قانونی اثاثے ظاہر کرنے والے کو 15 فیصد انعام ملے گا۔

ڈائریکٹرز اور افسران کےخاندان کےافرادکی جائیدادوں کی بھی چھان بین ہوگی، قانون کی خلاف ورزی پر سوسائٹی مالکان کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرنیکا اختیار حاصل ہوگا، کوآپریٹو سوسائٹیز کی جائیدادیں حکومت کو منتقل کی جاسکیں گی۔