راودلشاد:وزیر اعلی مریم نواز شریف کا البینزم سے متعلق آگاہی کے عالمی دن (International Albinism Awareness Day) پر پیغام، کہا البینزم کمزوری نہیں،محض قدرتی تنوع کا حصہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ البینزم کا شکار افراد خوبصورتی کا روشن پہلو ہیں عزت اور تحفظ دینا معاشرتی فریضہ ہے، ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں کسی کو جلد،ظاہری شکل یا پیدائشی فرق کی بنیاد پر کمتر نہ سمجھا جائے۔
البینزم سے متاثرہ افراد کے لیے محبت، احترام اور قبولیت کا دائرہ کار مزید وسیع کرنا ہوگا، حکومت پنجاب البینزم سمیت دیگر سپیشل افراد کو مکمل تعلیمی، طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ البینزم کے شکار افراد کے حقوق کی حفاظت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کرنا ضروری ہے۔