ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے عیدالالضحٰی پر بارشوں سے متعلق بڑی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے عیدالالضحٰی پر بارشوں سے متعلق بڑی پیش گوئی کر دی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: عیدالالضحٰی پر شہریوں کے لیے خوشخبری،محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی ۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر احمد بابر نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو  میں بتایا کہ  عید الضحٰی کے دوسرے اور تیسرے دن لاہور میں بادل برسیں گے ۔

 ملکی مجموعی صورتحال کی بات کریں تو محکمہ موسمیات  کا  کہنا ہے کہ اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا اور شمالی علاقہ جات میں بھی بادل برسیں گے ،کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی تیز ہواؤں کی لپیٹ میں ہوگی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عید کے دوسرے اور تیسرے روز بارش کی توقع ہے۔