کالجوں اور جامعات میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

 کالجوں اور جامعات میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: خیبرپختونخوا (کے پی) میں کالجوں اور جامعات میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق گرم میدانی علاقوں کےکالجوں  اور  جامعات میں 15 جون تا 31 اگست تک تعطیلات ہوں گی جب کہ سرد پہاڑی علاقوں میں یکم  تا 31 جولائی موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کا کہنا ہےکہ  پہلے سے طے شدہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا میں اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا بھی اعلان کیا جاچکا ہے۔شیڈول کے مطابق خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات  12 جون سے  31 اگست تک ہوں گی۔