امریکا نے 43 چینی کمپنیوں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا

امریکا نے 43 چینی کمپنیوں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: امریکا نے 43 چینی کمپنیوں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا، 43 چینی کمپنیوں میں ایسی 9 کمپنیاں بھی شامل ہیں جن میں پاکستان کا اشتراک ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمپنیوں کی سرگرمیوں سے امریکی قومی سلامتی کو لاحق خطرات کی وجہ سے لسٹ میں شامل کیا گیا، لسٹ میں شامل کمپنیوں پر امریکی ایکسپورٹ حاصل کرنے پر پابندی ہوگی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق 31 چینی کمپنیوں کو چینی فوج اور ہائپرسونک ہتھیاروں کے لیے امریکی اشیا حاصل کرنے پر لسٹ میں شامل کیا گیا۔

شنگھائی ٹیکنالوجی کمپنی کو ہائپرسونک ریسرچ کو سپورٹ کرنے پر لسٹ میں شامل کیا جبکہ 9  چینی اور پاکستانی کمپنیوں کو پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور دیگر ہتھیاروں میں تعاون کرنے پر لسٹ میں شامل کیا گیا۔

اس کے علاوہ 2 چینی کمپنیوں کو چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں مدد دینے پر شامل کیا گیا۔