(ویب ڈیسک)مسلم لیگ کے رہنما عطا اللہ تارڑ کے ایوان سے باہر چلے جانے پر سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں عطا اللہ تارڑ کی موجودگی پر چودھری ظہیر الدین نے اعتراض اٹھا دیا جس پر سپیکر اسمبلی پرویز الٰہی نے عطا تارڑ کو ایوان سے نکالنے کی رولنگ دی۔
سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ عطااللہ تارڑ آپ ایوان میں نہیں بیٹھ سکتے ،عطااللہ تارڑ کو باعزت باہر چھوڑ کر آئیں،عطااللہ تارڑ آپ کو جانا پڑے گا۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ جب تک عطا تارڑ نہیں جاتے حمزہ شہباز کیلئے سازگار ماحول نہیں بنے گا،میں کسی کو بجٹ پیش نہیں کرنے دوں گا،ن لیگ کے ارکان عطا تارڑ کے گرد جمع ہو گئے ،سپیکر کے حکم پر عطااللہ تارڑ کو ایوان سے باہر نکالنے کیلئے سارجنٹ ایٹ آرمزپہنچ گئے ۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے ایوان سے نکلنے کا حکم پرعطا اللہ تارڑ ڈٹ گئے اور ایوان سے باہر جانے سے انکار کردیا ۔حکومتی ارکان کے سمجھانے کے باوجود عطاتارڑایوان سے باہر نہ گئے جس پرحکومتی ارکان نے سپیکر سے 10 منٹ کیلئے اجلاس ملتوی کرنے کی درخواست کردی،سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے عطا تارڑ کے ایوان سے باہر جانے کیلئے اجلاس10 منٹ کیلئے ملتوی کردیا۔
لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ کے ایوان سے باہر چلے جانے پر سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہو گیا۔