ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے متعلق بڑی خبر

punjab assembly,budget,ijlas
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تحریری معاہدے تک تاخیر کا شکار ،حکومت کی جانب سے معاہدے کے ڈرافٹ کی تیاری جاری رہی ہے۔

 اپوزیشن نے اپنے مطالبات پر مبنی ڈرافٹ تیار کر لیا ،سپیکر پرویز الٰہی اور اپوزیشن لیڈر سبطین خان کی صدارت میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا،سپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق حکومت کو اپنے مطالبات سے آگاہ کر دیا ہے۔

 چوھدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کا استحقاق مجروح کر نے پر آئی جی پولیس کو معافی مانگنا ہوگی۔ 

 اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری سپیشل کمیٹی کے سامنے پیش ہوں ۔ اپوزیشن لیڈر سبطین خان کے مطابق تحریری معاہدے کے بعد ہی اسمبلی اجلاس کی کارروائی آگے بڑھ سکتی ہے ۔