سٹی 42: تحریک انصاف کی رہنما مسرت چیمہ اور ندیم بارا کی ہنگامہ ارائی کیس میں 27 جون تک عبوری ضمانتیں منظور کرلی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست کی عدالت میں تحریک انصاف کی رہنما مسرت چیمہ اور ایم۔پی اے ندیم بارا نے اپنی درخواست ضمانت دائر کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اسلام پورہ پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کیا وہ موقع پرموجود نہ تھے۔
عدالت نے دونوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ۔عدالت نے پولیس سے آئیندہ ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ اسلام پورہ پولیس نے 25 مئی کو پی ایم جی چوک میں ہنگامہ ارائی کرنے کے الزام مسرت چیمہ اور ندیم بارا پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔