ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم نے وائس چئیرمین ایل ڈی اے کو اہم ٹاسک سونپ دیے

وزیراعظم نے وائس چئیرمین ایل ڈی اے کو اہم ٹاسک سونپ دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب) وزیراعظم عمران خان سے وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی ملاقات، وزیراعظم نے نکاسی و  فراہمی آب ، راوی کنارے گھنا جنگل اور کنسٹرکشن انڈسٹری کو مکمل فعال کرنے سمیت شہر کی بہتر پلاننگ کرنے کے لئے پانچ اہم ٹاسک سونپ دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی وائس چئیرمین ایل ڈی اے سے ون آن ون اور پھر وزیراعلی کی موجودگی میں ملاقات ہوئی۔ وائس چئیرمین نے غیر ملکی فنڈنگ سے شہر میں نکاسی و فراہمی آب کے منصوبوں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ۔ وائس چئیرمین نے وزیراعظم سے غیر ملکی فنڈنگ سے واسا منصوبوں کے لئے فائل ورک میں رکاوٹیں دور کرنے کی استدعا کی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی کو ایشئین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے تعاون سے منصوبوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے وائس چئیرمین ایل ڈی اے کو کنسٹرکشن انڈسٹری کو بھرپور انداز میں فعال کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ۔

وائس چئیرمین نے ایل ڈی اے کے نو منظور شدہ قوانین پر بھی وزیراعظم کو جامع بریفنگ دی۔ وائس چئیرمین نے وزیر اعظم سے راوی کنارے سات سو ایکڑ فاریسٹ کی خالی اراضی کو گھنے جنگل کے لئے استعمال کرنے کی استدعا کی ۔ وزیراعظم نے وزیراعلی کو محکمہ جنگلات سے خالی اراضی پر گھنا جنگل پروان چڑھانے کا ٹاسک سونپ دیا ۔ وائس چئیرمین نے وزیراعظم سے دریاے راوی پر پلان شدہ نئے پلوں کی تعمیر کے لئے این ایچ اے کو ہدایت جاری کرنے کی بھی استدعا کی ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کرونا کے دنوں میں کنسٹرکشن انڈسٹری کو فعال کرکے اکانومی کو خاطر خواہ فائدہ پہنچایا جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer