پنجاب یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی سکالر شپ کا اعلان کردیا

پنجاب یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی سکالر شپ کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) پنجاب یونیورسٹی کا پی ایچ ڈی سکالر شپ کا اعلان، دنیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے اساتذہ کو پی ایچ ڈی سکالر شپ ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے اپنے تمام شعبہ جات، کالجوں اور کیمپسز میں تعینات اساتذہ کے لیے اوورسیز پی ایچ ڈی سکالر شپ سکیم کا اعلان کر دیا ہے۔ پالیسی کے مطابق یونیورسٹی کے نان پی ایچ ڈی اساتذہ سکالر شپ کیلئے اہل ہوں گے۔ یونیورسٹی میں تین سال سے تعینات مستقل اساتذہ کو پی ایچ ڈی سکالر شپ دی جائے گی۔

سکالر شپ کی اہلیت کے لیے 40 سال سے کم عمر مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے اوورسیز پی ایچ ڈی سکالر شپ کا تفصیلی ضابطہ جاری کردیا ہے۔ نان پی ایچ ڈی اساتذہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے کالر شپ فارم حاصل کرسکتے ہیں۔

ادھر ہائرایجوکیشن کمیشن کے تحت ڈگریوں کی تصدیق کا فیصلہ کرلیا گیا، ایچ ای سی ریجنل دفاتر میں ڈگریوں کی تصدیق دوبارہ شروع کرے گی۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری کی ہدایات پر ریجنل دفاتر میں ڈگریوں کی تصدیق تاحکم ثانی منسوخ کی گئی تھی تاہم اب تین مہینے بعد لاہور ریجن میں ڈگریوں کی تصدیق دوبارہ شروع کی جائے گی۔ ریجنل دفاتر میں ڈگریوں کی تصدیق بذریعہ کوریئر سروس کی جائے گی۔

کورونا احتیاطی تدابیر کے تحت طلباء کی ڈگریاں لاہور ریجن میں بھی تصدیق ہوں گی۔ ایچ ای سی نجی کوریئر کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر کے ریجنل دفاتر میں ڈگریوں کی تصدیق کا اجراء کرے گی۔ چیئرمین ایچ ای سی کی منظوری کے بعد لاہور ریجن میں ڈگریوں کی تصدیق کا آغاز کیا جائے گا۔ لاہور ریجن میں ماہانہ بنیاد پر 3500 ڈگریوں کی تصدیق کی جاتی تھی۔