(جنید ریاض)لاہورشہرکا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا، لاہور شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 اورکم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد رہنے کا امکان ہے، ماہرین موسمیات نے اتوار کے روز بھی شہر کا موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کر دی۔
علاوہ ازیں ملک کے دوسرے اضلاع میں بھی موسم ابر آلو رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نےملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کردی، اسلام آباد میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اٹک، مری، ٹیکسلا، فتح جھنگ، تلہ گنگ،نارووال میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق گجرات، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، میانوالی اور سیالکوٹ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،پنجاب صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،بلوچستان صوبہ کے بیشتر علاقوں اورصوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا،دیر ، مالاکنڈ ، بونیر ، سوات، چترال،ایبٹ آباد، ہری پور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
مانسہرہ ، پشاور، کوہاٹ، کرم اور بنوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ خیبرپختونخوا صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، دوسری جانب کشمیرمیں بھی موسم جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔