سعدیہ خان:وسطی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت، آصف زرداری نے پنجاب کی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا گیا۔ فہرست مرتب کر کے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا.
آصف زرداری بلاول ہاؤس میں پی پی پی وسطی پنجاب کی قیادت سے امیدواروں پر پھر سے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا گیا۔ پی پی پی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ اور جنرل سیکریٹری چودھری منظور مشاورت کا حصہ ہوں گے۔ مشاورتی اجلاس میں وسطی پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دی جائے گی۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:مسلم لیگ ن کےاہم رہنمائوں کے انتخابی حلقے تبدل کرنے کا فیصلہ
مشاورت کے بعد فہرست مرتب کر کے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ پنجاب سے پی پی پی امیدواروں کا اعلان ایک دو روز کے اندر کئے جانے کا امکان ہے۔