ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت کے حوالے سے اہم خبر

ڈالر کی قیمت کے حوالے سے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر معمولی سستا ہوگیا۔

 سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 3 پیسے کمی کے بعد 278 روپے 2 پیسے پر بند ہوئی۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 12 پیسے اضافے کے بعد 279 روپے 64 پیسے ہوگئی۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹربینک مارکیٹ کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں اضافے کے باعث امریکی کرنسی کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔