ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلے کا چھلکا قدرتی تحفہ،اس پر کھانا کھائیں اچھی صحت اور ذائقہ بڑھائیں

کئی ثقافتوں میں اسے پاکیزگی اور مہمان نوازی کی علامت سمجھا جاتا ہے

کیلے کا چھلکا قدرتی تحفہ،اس پر کھانا کھائیں اچھی صحت اور ذائقہ بڑھائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایس ایم عتیق شاہ بخاری: دنیا کے چند ممالک  جن میں خاص طورپر انڈونیشا، ملائشیا  ،سری لنکا اور بھارت شامل ہیں، ان میں کیلے کے چھلکے پر رکھ کر کھانا کھانے کی روایت بڑے لمبے عرصے سے چلی آ رہی ہے ، کیلے کے چھلکے میں کھانا کھانے سے صحت اچھی اور غذا کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے ۔یہ قدرتی اور ماحول دوست متبادل ہے۔گرم کھانے سے پتے کی ہلکی خوشبو کھانے میں شامل ہو جاتی ہے۔ایک بار استعمال ہونے کے بعد یہ آسانی سے گل سڑ جاتا ہے، اس لئے پلاسٹک یا ڈسپوزیبل پلیٹوں سے بہتر سمجھا جاتا ہے۔کئی ثقافتوں میں اسے پاکیزگی اور مہمان نوازی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

پرانے زمانے سے لے کر آج کے جدید طرز زندگی تک کیلے کے پتے پر کھانا کھانے کے بہت سے فائدے ہیں۔یہ نہ صرف کھانے کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ صحت کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے،یہ دنیا میں عام روایت نہیں ہے۔تاہم کیلے کے پتوں میں پولی فینول ہوتے ہیں، جو جسم میں فری ریڈیکلز سے لڑتے ہیں اور آپ کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔کیلے کےپتے میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں جو کھانے میں نقصان دہ بیکٹیریا کو ختم کرتی ہیں جس سے بیمار پڑنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔جب کیلے کے پتے پر گرم کھانا رکھا جاتا ہے تو اس کے قدرتی تیل اور موم کی خوشبو کھانے کو غذائیت سے بھرپور اور لذیذ بناتی ہے۔

پرانی روایت اور تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ کیلے کے پتوں میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو ہاضمے کے خامروں کو بڑھاتے ہیں، کھانا بہتر ہضم ہوتا ہے اور معدہ ہلکا رہتا ہے۔پتے میں موجود وٹامن اے، سی اور اینٹی آکسیڈنٹس جیسے غذائی اجزاء کھانے میں گھل مل جاتے ہیں جس سے کھانے کی غذائیت بڑھ جاتی ہے۔کیلے کے پتے بائیو ڈیگریڈیبل ہوتے ہیں اور ماحول کے لئےمحفوظ متبادل  ہیں، پلاسٹک کے بجائے انکا استعمال کریں۔ایشیا کے چند ممالک میں شادیوں اور تہواروں کے علاوہ بازاروں میں کھانا کھانے کی اشیا کیلے کے پتوں پر کھانا کھانا  ثقافتی روایت ہے، جو آج بھی زندہ ہے، اور لوگ کیلے کے پتے پر کھانا کھانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

بھارت کی ریاستوں خاص طور پر تامل ناڈو، کیرالا، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں شادیوں، تہواروں اور روایتی دعوتوں میں کیلے کے پتے پر کھانا پیش کیا جاتا ہے۔انڈونیشیا کے مختلف علاقوں میں روایتی کھانے کیلے کے پتے میں لپیٹ کر یا اسی پر پیش کیے جاتے ہیں۔سری لنکا میں چاول، سالن اور دیگر روایتی کھانے اکثر کیلے کے پتے پر پیش کیے جاتے ہیں۔ملائیشیا: میں "Banana Leaf Rice" بہت مشہور ہے۔سنگاپور: بھارتی ریسٹورنٹس میں کیلے کے پتے پر کھانا پیش کرنا عام روایت ہے۔اسی طرح تھائی لینڈ میں بعض روایتی پکوان اور میٹھے کیلے کے پتے میں لپیٹ کر پکائے اور پیش کیے جاتے ہیں۔فلپائن میں بھی "بوڈل فائٹ (Boodle Fight)" کے دوران کھانا لمبے کیلے کے پتوں پر سجا کر اجتماعی طور پر کھایا جاتا ہے۔ان کے علاوہ بنگلہ دیش میں دیہی علاقوں اور بعض تقریبات میں اب بھی کیلے کے پتے استعمال کیے جاتے ہیں، جبکہ نیپال  میں کچھ مذہبی اور ثقافتی تقریبات میں کیلے کے پتے پر کھانا پیش کیا جاتا ہے۔